24 نومبر، 2026، 9:35 AM

امریکی دھمکیوں کے باوجود ایران کی پیٹرول پیداوار میں اضافہ، تیل برآمدات جاری

امریکی دھمکیوں کے باوجود ایران کی پیٹرول پیداوار میں اضافہ، تیل برآمدات جاری

قائم مقام وزیر تیل حمید بورد نے کہا ہے کہ ایران تیل کی پیداوار اور برآمدات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ پٹرول کی پیداوار میں بھی 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے قائم مقام وزیر تیل حمید بورد نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی تیل برآمدات صفر تک پہنچانے کے بیانات کے باوجود ایران تیل کی برآمدات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران اپنی تیل فروخت کرنے کی حکمت عملی ذرائع ابلاغ میں ظاہر نہیں کرے گا۔

بورد نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم حالت جنگ میں ہیں اور تیل کی فروخت ہماری حکمت عملیوں میں شامل ہے۔ ہم ذرائع ابلاغ میں اپنی حکمت عملیوں پر بات نہیں کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران میں تیل کی پیداوار مستحکم ہے، جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق پٹرول کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایران ڈیزل بھی برآمد کر رہا ہے۔

قائم مقام وزیر تیل نے جنوبی پارس گیس فیلڈ میں پیداوار کے ایک بڑے حصے کی بحالی کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت تیل اس فیلڈ میں متاثر ہونے والی پیداوار کا بیشتر حصہ دوبارہ بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

توانائی کے بہتر انتظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بورد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ توانائی کی کھپت میں کمی کریں تاکہ ملک میں توانائی کی فراہمی مستحکم رکھی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی کھپت میں 20 فیصد کمی سے ماہانہ طلب اپنے عروج پر تقریباً 60 کروڑ مکعب میٹر تک آجائے گی، جس سے ملک میں گیس کی فراہمی کا انتظام آسان ہو جائے گا۔

News ID 1943081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha